ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / معمولی بات پر میرٹھ میں فرقہ وارانہ کشیدگی

معمولی بات پر میرٹھ میں فرقہ وارانہ کشیدگی

Thu, 04 Oct 2018 19:02:21  SO Admin   S.O. News Service

میرٹھ،04 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) گھر پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک فرقہ کے لوگوں پولس کے ذریعہ پکڑنے پر میرٹھ کیت برہم پوری تھانہ علاقہ میں بدھ کی دیر شب خوب ہنگامہ ہوا۔ اس سے علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی ہے۔ معاملہ بگڑنے پر پولس فورس نے حالات پر قابو پایا۔ اطلاعات کے مطابق مادھوپورم سیکٹر تین کا رہنے والا وپن کار چلانے کا کام کرتا ہے۔ منگل کے روز پارک میں کار کھڑی کرنے کو لے کر اس کی زبیر سے کہاسنی ہو گئی۔ اس وقت لوگوں نے معاملہ رفع دفع کرادیا لیکن بدھ کی شام کو زبیر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل پر وپن کے گھر پر حملہ بول دیا۔ الزام ہے کہ اس میں وپن کے ساتھ ہی اس کے گھر کے دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔ بی جے پی کے لوگوں نے اس واقعہ کے احتجاج میں خوب ہنگامہ کیا۔ پولس نے رات میں ہی اس معاملہ میں ملزم زبیر، ذاکر اورچھوٹو کو پکڑ لیا۔ پولس نے ان کی پٹائی کر دی تو مسلم فرقہ کے لوگوں نے بھومیا پل پر ہنگامہ کرتے ہوئے جام لگا دیا۔ اس سے پولس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ موقع پر پہنچے سی او کوتوالی دنیش شکلا اور سی او برہم پوری ہری موہن کافی پولس فورس کے ساتھ پہنچے اور کسی طرح لوگوں کو پرامن کرجام کھلوایا۔ احتیاط کے طور پر علاقہ میں پولس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ ایس پی سٹی رنوجے سنگھ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ شہر کی فضا خراب کرنے والوں کو بخشہ نہیں جائے گا۔ 


Share: